بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں قومی دن کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس موقع پرچین بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ 70ویں قومی دن کی مناسبت سے چین کے صوبے گانسو کے شہر ژانگ یی میں کسانوں نے مل کر قومی دن کا جشن منانے کی ٹھانی اور سیکڑوں ٹن لال مرچوں سے کئی میٹر لمبا اور چوڑا قومی پرچم اور ملک کا نقشہ بنا ڈالا۔ یہ منظر دیکھ کر ہر کوئی ان کسانوں کو داد دینے پر مجبور ہو گیا۔واضح رہے چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔