نئی دہلی (نیٹ نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہاپسند مسلسل زہر اگل رہے ہیں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنا بغض نکال رہی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ اب مقصد پاکستان پر صرف پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے ، پاکستان نے کھلے عام نہ صرف ہماری سکیورٹی بلکہ ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے ۔اب ہمیں پاکستان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائیگا۔ اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر سیاہی پھینک دینی چاہئے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئے ۔ادکارہ نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ کلچر ایکسچینج کے نام پر ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔