لاہور(اپنے رپورٹر سے )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے گزشتہ روز فلاحی تنظیم لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پرورش فاونڈیشن کی ایمبسڈر مصباح عدنان نے بچوں کو فراہم کی جانے والی والی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سارہ احمد نے فاونڈیشن میں موجود بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بیورو کی جانب سے فاونڈیشن کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری اور ان کی بہتر نشوونما سے ہی ملک و قوم کی پائیدارترقی ممکن ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو میں بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچوں کے تحفظ اور انکو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ جائے کیونکہ یہ بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں۔