چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) انتخابی عملے کو سامان کی ترسیل مکمل، پریزائڈنگ آفیسرز نے فوج کی نگرانی میں انتخابی سامان اپنی تحویل میں لے کر پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا، چیچہ وطنی میں 564 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہے گی، تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 149 کی کل آبادی 8 لاکھ 29 ہزار 554 ہے ، کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 331 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 809 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 522 ہے ، حلقہ پی پی 200 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 165، حلقہ پی پی 201 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 951، حلقہ پی پی 202 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ96 ہزار381 ہے ۔جو اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے ۔ان پولنگ اسٹیشنوں پر 2 ہزار آرمی کے نوجوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، ہر پولنگ اسٹیشن پر 3 جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 فوجی نوجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، اور تحصیل بھر میں 12 سو سے زائد پولیس اہلکاران بھی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے ۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فی پولنگ اسٹیشن 4 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پارک آرمی کے جوان تحصیل بھر میں گشت کریں گے ۔شہر ی پولنگ اسٹیشن ایم سی بوائز پرائمری سکول نمبر 4 نزد غلہ منڈی، مارکیٹ کمیٹی آفس چیچہ وطنی، ٹیکینکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چیچہ وطنی، گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر15 چیچہ وطنی، ایم سی بوائے ایلمنٹری سکول بلاک نمبر 11 چیچہ وطنی، گرلز ہائر سیکنڈری سکول گؤشالہ چیچہ وطنی، بوائز پرائمری سکول سکول مال منڈی چیچہ وطنی، گورنمنٹ کامرس کالج چیچہ وطنی سمیت 50 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، حلقہ این اے 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد طفیل جٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شیخ علی جاوید، متحدہ مجلس عمل کے امیدوار خان حق نواز خان درانی، تحریک لبیک اسلام کے امیدوار محمد شکیل سمیت چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔