وجپریٹی(نیٹ نیوز)جرمنی کی سرحد پر چیک جمہوریہ کے قصبے وجپریٹی میں مکان میں آتشزدگی سے 8معذور افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے ۔ زخمی شدید جھلسے ہوئے ہیں، کئی کو دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ، ہنگامی امداد کے محکمے کے مطابق آگ جس مکان پر لگی وہ معذور لوگوں کی رہائش کے لیے وقف تھا، آگ سے 3 درجن دیگر افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ ان میں کئی شدید جھلسے ہوئے ہیں اور کئی کو دھوئیں کی وجہ سے بھی سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ وجپریٹی ایک پہاڑی قصبہ ہے اور امدادی کارروائیوں میں خراب موسم بھی حائل رہا۔