لاہور(جنرل رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 ماہ بعد بھی اساتذہ کے واجبات ادا نہ کیے جاسکے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ معاوضوں سے محروم ہیں۔جولائی اور دسمبر میں ہزاروں اساتذہ نے ڈسپلے سنٹرز پر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کام کیا ۔پہلے معاوضہ چیک کے ذریعے دیا جاتا تھا اب بنک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔پنجاب ٹیچر زیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے چیف الیکشن کمیشن سے اساتذہ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔