لاہور (نمائندہ خصوصی سے ) پنجاب میں کفایت شعاری اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے باوجود 350 نئی گاڑیاں خریدینے کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے سبب صوبائی حکومت نے پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی کو برقرار رکھنے اور غیر ضروری اخراجات نہ کرنے کا اعلان کیاجبکہ پنجاب میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی عائد کرنے کی پالیسی وضع کی گئی ۔اس ضمن میں آسٹریٹی کمیٹی بنا کر مذکورہ کمیٹی کی جانب سے گاڑیاں اور دیگر اخراجات پر منظوری دینے کی پالیسی وضع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے باوجود 350 نئی گاڑیاں خریدینے کی منظوری دی گئی ہے اور گاڑیوں کی خریداری کیلئے صوبائی محکموں کو اضافی گرانٹ بھی جاری کردی گئی ۔اس ضمن میں محکمہ خزانہ پنجاب کے ذمہ داران نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں رواں سال مجموعی طور صوبائی محکموں نے 780 گاڑیاں خریدنے کا پلان بنایا تھا ۔اسٹریٹی کمیٹی نے بچت کرتے ہوئے 350 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ۔