لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے ، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا ،ٹیسٹ سیریز اہم ہے ، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ،ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے ، اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے ۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اہم ہے ، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے ، اس مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے ۔بابر اعظم نے کہاکہ بنگلہ دیش کو ہوم گراونڈ پر آسان نہیں لے سکتے ،یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنز میں سیٹ ہونے میں وقت لینا پڑتا ہے ۔ٹیم میں ہر کھلاڑی اپنا رول ادا کر رہا ہے جس سے بطور کپتان کردار آسان ہو جاتا ہے ۔