لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے گزشتہ روز ان کی برسی خاموشی سے گزر گئی ۔ ورسٹائل فنکار شفیع محمد شاہ نے اپنے منفرد انداز اور اداکاری کے ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جس نے انہیں امر کر دیا۔ 1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے ۔رعب دار آواز اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے ریڈیو سے بطور صدا کار فنی سفر کا آغاز کیا۔پھر اداکاری کی دنیا میں صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا جس کا ہر ایک نے اعتراف کیا۔ 17نومبر 2007کو یہ درخشاں ستارہ دار فانی سے کوچ کر گیا۔