لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ کبریٰ خان کی فلم ’’ابھی ‘‘ کا پہلا سپیل مکمل ہوگیا ہے جس کی شوٹنگ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کی گئی۔اس فلم میں کبریٰ خان کے مقابل گوہر ممتاز نظر آئیں گے جو اس فلم کے رائٹر بھی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر اسد ممتاز جب کہ کاسٹ میں آصف رضا میر،یاسرہ رضوی، حنا بیات،سلیم شیخ،عثمان پیرزادہ،محمود اسلم اور محمد احتشام الدین شامل ہیں۔ فلم کے گانے راحت فتح علی خان اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔