لاہور،ملتان ( کرائم رپورٹر، خصوصی رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ،92 نیوز رپورٹ ) گجر پورہ خاتون زیادتی کیس میں نو روز بعد بھی پولیس مرکزی ملزم عابد کو گرفتارنہ کرسکی، کیس کی تفتیش تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کو بھجوا دی گئی، پولیس نے عابد علی کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا تاکہ وہ فرار نہ ہو سکے ، سی آئی اے پولیس نے عابد کی دوسری بیوی سمیت مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ دہشت گردی دفعات کی تفتیش انسپکٹر کرسکتا ہے سب انسپکٹر کے پاس اختیار نہیں، گرفتارملزم شفقت اورفرار ملزم عابد کے ڈی این اے کو رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عابد کی گرفتاری کیلئے اب تک 60چھاپے مارے جاچکے ہیں، عابد کی گرفتاری کے لیے اب ٹیکنیکل ونگ بے سود ہوگیا، ملزم نے اپنا موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اب روایتی پولیسنگ کی جا رہی ہے ، متاثرہ خاتون کو بھی شناخت پریڈ کیلئے راضی کرلیا گیا ۔دوسری جانب عابد کی فیملی کے لوگ بھی سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہیں،پولیس نے حراست میں لینے والے تین ملزمان کو رہا کردیا جن میں وقار کے بردار نسبتی عباس، عباس کے دو بھائی سلامت اور بوٹا شامل ہیں۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ملزم عا بد پو لیس مقا بلہ کے خوف سے فرار ہو کر علا قہ غیر چلا گیا ہے تا ہم پو لیس ذرا ئع علا قہ غیر میں بھی اسکی نشاندہی کی کو شش کر رہے ہیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے 28 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ، ملزم وقار کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے ، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد اسے رہا کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ پولیس نے ملزم عابد کے بہنوئی عارف علی اور اس کے بھائی صابرعلی کو فورٹ عباس کے گائوں338 نائن آر سے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ، مرکزی ملزم عابد ملہی کا بیک گراؤنڈ بھی سیاسی پارٹی سے نکلا ،قریبی رشتہ دار پی ٹی آئی کا رہنما اور ضلعی وائس چیئرمین بیت المال بہاولنگر ہے ، اہل علاقہ کے مطابق عابد کا بہنوئی عارف علی اور اس کے بیٹے بھی اچھی شہرت کے حامل نہیں ہیں، دو سال قبل ملزم عابد کا بہنوئی فورٹ عباس چھوڑ کر لاہور کے قریب شفٹ ہو گیا تھا۔ دریں اثنا ملزم کی دوسری بیوی بشری ٰ کو تاندلیانوالہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرا ئع کے مطا بق عابد ملہی کی دوسری بیوی بشریٰ بی بی سے تفتیش کی جارہی ہے ، عابد علی کی بشریٰ بی بی سے ایک بیٹی جبکہ سابقہ شوہر سے چار بجے ہیں۔