لاہور(کلچرل رپورٹر) نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کئی ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں ،جنت مررا اپنی بہن علشبہ انجم کے ہمراہ جاپان میں مقیم تھیں جہاں سے وہ پہلے کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہیں ۔ جنت مرزا نے مستقل طور پر جاپان منتقل ہونے کا عندیہ بھی دیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔جنت مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ پاکستان جا کر جاپان کے شہر ٹوکیو کو بہت یاد کریں گی۔