لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے حصار میں لئے رکھا ۔ نواز شریف کو گزشتہ روز انتہائی سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ان کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اوراپنے بازئوں سے ان کے گرد حصار بنائے رکھا۔کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی انہیں اپنے حصار میں رکھتے ہیں۔