لندن (نیٹ نیوز)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پہلا نمبر مشترکہ طور پر سنگاپور اور جاپان کا ہے ۔ طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا کا دوسرا نمبر جب کہ ڈنمارک، اٹلی اور لکسمبرگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں فرانس، سوئیڈن اور سپین کا چوتھا نمبر ہے ۔فہرست میں امریکہ کا چھٹا نمبر ہے جب کہ بھارت 82 ویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 نمبر پر ہیں۔ درجہ بندی مالیاتی اداروں کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔