نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں کرسمس اور سرد موسم کی مناسبت سے چائنیز ونٹر لینٹرن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں سے جگمگا اُٹھا۔ اس روشنیوں بھرے فیسٹیول میں تین ہزار سے زائد ایل ای لائٹ سے مزین مختلف اشکال کی دیوہیکل لالٹینیں نصب کی گئی ہیں۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بچوں سمیت موجود تھی۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیسٹیول کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے پورے شہر میں روشنیوں کی بہار ہے اور رات کے وقت بھی دن کا منظر تھا۔ واضح رہے کہ یہ میلہ 12جنوری 2020 تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔