لاہور(وقائع نگار)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا مریضوں کی تعدادبڑھی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سختی یا نر می کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت کر ے گی۔لوگ کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں اسی لیے پاکستان میں کورونا مر یضوں ا ور انکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دورہ اور وہاں موجود بچوں میں عید گفٹ تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے طیارہ حادثہ کی وجہ سے اپنی عید سادگی سے منائی ہے اور ہم شہید ہونیوالوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شر یک ہیں ۔ علاوہ ازیں گور نر نے نماز عید گور نر ہائوس میں ادا کی جبکہ شہداء افواج پاکستان ،طیارہ حادثہ شہداء اور کشمیر ی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی ترقی وخوشحالی اور کورونا سے بچائو کیلئے بھی دعا کی گئی۔