لاہور( این این ائی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سب سے پہلے تعلیمی نصاب کو یکساں کرنا ہوگا ، موجودہ حکومت کو اپنے وعدے پورے کرنے کے لئے بہت سا کام کرنا ہوگا ، ایک انٹر ویو میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب تک عوام کو بنیادی حقوق میسر نہیں آئیں گے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ، ہم نے اپنی قوم کو کس طرح قومی دھارے میں شامل کرنا ہے اس بارے سوچ بچار کرنے کی ضرور ت ہے ، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بجٹ کو کئی گنا بڑھانا ہوگا ، ملک میں مساوات ، برابری کو فروغ دینا ہے تو سب سے پہلے تعلیمی نصاب کو یکساں کرنا ہوگا ، حکومت جتنا جلد ی ممکن ہو سکے اس جانب پیشرفت کرے ۔