لاہور(کلچرل رپورٹر)دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوئرز ہوگئے ہیں۔کنول آفتاب نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا تک پہنچنے میں تھوڑی ہی پیچھے ہیں۔ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوئرز ہیں ۔ کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔