لاہور(احتشام الحق) پی سی بی ہائی پرفارمنس کوچ ایجوکیشن ہیڈگرانٹ بریڈ برن نے ڈوومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی چھ ٹیموں کے ساتھ منسلک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی اسیسمنٹ کافائنل مرحلہ شروع کر دیا، اس کی بنیاد پر آئندہ سیزن کے لئے کوچز کی ترقی و تنزلی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا سٹرکچر تبدیل کرتے ہوئے اسے ہائی پرفارمنس سینٹرمیں تبدیل کیا گیا ہے اوراس شعبہ کو سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کی ذمہ داری دے دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن نے آئندہ سیزن کے آغاز سے قبل کوچز کی اسیسمنٹ کا پروگرام تشکیل دیاہے اور کوچز کی جانب سے گزشتہ سیزن بارے فائل کی گئی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اب کوچز کے انفرادی انٹرویو شروع کر دیئے ہیں۔