مکرمی !کورونا وائرس‘‘ کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد کو معطل کرکے طلباء و طالبات کی اکثریت کو اضطراب کی دلدل میں پھنسائے رکھا بعد ازاں فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پر سیکنڈ ایئر میں 3 فیصد اضافی نمبر دے کر نوجوانوں کو ایک نئی ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا گیا۔ جب باری آئی میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) امتحانات کی تو اس معاملے میں بھی بیوروکریسی نے اپنی من مانیاں جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو مزید رسوا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ اس غیر دانشمندانہ فیصلے کے نتائج کی پرواہ کیے بغیر میڈیکل کالجز /یونیورسٹی کے طالب علموں کی بے چینی کو مزید بڑھا دیا گیا۔ ضرورت تو اس امر کی تھی کہ حکومتِ پاکستان صوبائی حکومتوں کے اشتراک و تعاون سے انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز /یونیورسٹیز کی سیٹوں میں دگنا اضافہ کیا جاتا تاکہ ڈاکٹرز اور انجینئرز کی کھیپ تیار کرکے اور ان شعبہ جات میں قابل، لائق اور محنتی طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا۔ (شعیب بھٹی لاہور)