رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہورڈویژن محمد اشعر نیازی نے بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھنا بند کردے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت کی انتہاء ہے کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر ایک جیل کی صورت اختیار کرچکا ہے ، جہاں ہر گھر کے دروازے پر مسلح بھارتی فوجی اہلکارکھڑاہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں پاکستان کی طرف سے انفرادی یا کسی اور طور پر ایسا کوئی ایکشن پاکستان اور کشمیر کاز سے غداری ہو گی۔ ایسا کوئی واقعہ جس سے پاکستان اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچے ، پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔