لکھنو(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے افغا نستا ن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ۔ تیسرے میچ میں افغانستان نے 7 وکٹوں پر 249 رنز بنائے جس میںاصغر افغان 86 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کے 109 رنز کی بدولت ہدف 48.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ روسٹن چیز 42 رنز بنا نے والے دوسرے ٹاپ سکورر تھے ۔ یاد رہے کالی آندھی نے پہلے میچ میں 7 وکٹوں جبکہ دوسرے میں 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔