مکرمی! یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یہ ریڈیو پاکستان وہ واحدمیڈیم ہے جس نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے ، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی جارحیت پر عالمی ضمیر کو جنجھوڑنے کا فریضہ بخوبی نبھایا ہے ورنہ بھارتی میڈیا نے ہمہشہ حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے ۔ اگر کسی بین الاقوامی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھانے کی کوشش کی بھی ہے تو بھارتی درندوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں تک رسائی نہیں دی ۔ پچھلے دنوں عالمی میڈیا نے بھارتی مظالم کا شکار ہونے والے مظلوموں سے ملاقاتیں کیںاور مقبوضہ کشمیر کے متاثرین کی آواز دنیا تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا لیکن ایسے کئی دورے ہو چکے کئی وعدے کئے جا چکے مگر اقوام عالم کی جانب سے بھارت پر کوئی دبائو نہیں ڈالا گیا بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے آگے دنیا بھی بے بس اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر پیش کیا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کشمیریوں کو حق خوداریت کے مطالبے اور تحریک آزادی کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم صاحب اس وقت مقبوضہ کشمیر میں صرف ریڈیو پاکستان کی نشریات پہنچ رہی ہیں لیکن کشمیریوں کی آواز بلند کرنے والا ادارہ اس وقت کسمپرسی کا شکار ہے فنڈز کی قلت کی وجہ سے یہ ادارہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے وزیر اعظم پاکستان ریڈیو پاکستان کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدوں کے اس محافظ کو فی الفور فنڈز مہیا کریں تا کہ اس ادارے کو جدید خطوط پر استور کر کے بھارتی پراپیگینڈا کو موثر جوب دینے کے قابل بنایا جا سکے۔ ( ذیشان حیدر‘ سرگودھا)