لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ ماضی میں بجلی اورگیس کی طویل لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج یہ صورتحال نہیں ہے ،شاہدخاقان عباسی کو جن مقدمات میں پھنسایا جارہاہے ا س سے یہ پیغام دیا جارہاہے کہ کوئی بھی کسی کاغذ پر دستخط نہ کرے ۔پروگرام ہوکیارہاہے میزبان فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی شوکت عزیزنے بھی لگانے کی کوشش کی لیکن نہیں لگی جو بارہ سال سے کام نہیں ہوا تو وہ عباسی نے کیا ، سابق وزیراعظم کو بلانے سے پہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے کیا یہ تماشہ نہیں ہے ،چاہئے تھا کہ نیب والے انہیں سولہ کو ہی گرفتار کرلیتے ،آہستہ آہستہ سب کو پکڑلیاہے رہ کون گیا ہے ،کیا نیب کے ہاتھ حکومتی وزرا تک بھی جائیں گے کیا یہ انصاف ہے ، اپوزیشن صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو واپس نہیں لے رہے ہیں۔تجزیہ کارعارف نظامی نے کہا ہے کہ عباسی یہ کہتے تھے کہ ان کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے ، بھٹو کے خلاف بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے ، جس طرح سے گرفتاریاں ہورہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ شاید میڈیا کو ن لیگ کی طرف سے پروگراموں کیلئے لوگ ہی نہ ملیں،شاہد خاقان کا معاملہ یہ ہے کہ وہ قطر سے ایل این جی معاہدے کے بارے میں کچھ بتاتے ہی نہیں تھے ، شہبازشریف ڈیلی میل کی سٹوری کے حوالے سے بہت پراعتماد ہیں وہ اب لندن جارہے ہیں،عمران نے جو ریونیو کا ہدف دیاہے وہ پورا ہوتا نظرنہیں آتا ہے اس سے لگتاہے کہ شبرزیدی کو فارغ کردیاجائیگا انہیں مشیر بھی بنایاجاسکتاہے ۔ ان کی جگہ پر جاوید غنی ہیں جن کو چیئرمین ایف بی آر بنایاجائے گا کیونکہ مارکیٹ میں ان کا نام بہت گرم ہے ،کون کون لوگ حافظ سعید کو دودھ پلاتے رہے ہیں اس کی چھان پھٹک تو ہونی چاہئے ۔