لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ماہ رجب المرجب 1441ھ کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ کراچی میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ جس میں چاروں صوبوں سے وابستہ نمائندگان شریک ہوں گے ۔ جبکہ مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لئے لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔ صوبائی دارالحکومت میں ایوان اوقاف میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے ۔جبکہ زونل کمیٹی کے اجلاس میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی ، ڈاکٹر عبد الغفور راشد اور دیگر بھی شریک ہوں گے ۔ کمیٹی میں معاونت کی غرض سے سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گے ۔