نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت عالمی دہشت گردوں کو گڑھ بننے لگا، کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام پر خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد بھارتی شہری نکلا، داعش نے خودکش بمبار کی تصویر جاری کردی، بمبار نے اپنے 14 ساتھیوں کے ساتھ بھارت سے افغانستان جاکر داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ بھارتی ریاست کیرالہ عالمی دہشت گردوں کا مرکز بن گئی، ابو خالد الہندی نامی خودکش بمبار اصل میں محمد ساجد ہے جو کیرالہ میں دکاندارتھا لیکن 2016ء میں اچانک 14 ساتھیوں کے ہمراہ منظر عام سے غائب ہوگیا۔ کابل میں اس حملہ میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، گزشتہ سال سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم بلاسٹ کے ماسٹر مائند اور متعدد خودکش بمباروں کا تعلق بھی کیرالہ سے نکلا تھا ۔