نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی سکھ تنظیموں نے کابل گوردوارہ بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کوملوث قراردیدیا۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ، افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اپنے زر خرید دہشت گردوں کے ذریعے بم دھماکہ کروایا۔ بلویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ دھرم شالہ پر کئے گے حملے کے پیچھے وہ سازش ہے جو امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، بھارتی خفیہ ادارے ایسے دھماکے کروا کر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے ،ایک ایسے لمحے جب امریکہ وہاں سے انخلاء شروع کر چکا ہے ، کابل دھماکے سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ طاقتیں افغانستان کو جنگ اور بدامنی کا مرکز ہی رکھنا چاہتی ہیں ۔پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں اہم کردار اور پاکستانی حمایت یافتہ طالبان کا راستہ روکنا چاہتا ہے کابل دھماکہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔