اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا گیا،وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 31نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 27سمریاں ضمنی گرانٹس کی منظوری سے متعلق ہیں،اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاور سیکٹر کو گرانٹس کی منظوری سے متعلق جائزہ لیا جائیگا۔اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے بجلی کے واجبات اور صنعتی شعبے کو سبسڈی دینے کے معاملے کا جائزہ لیاجائیگا۔