کیلیفورنیا (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ اداکارہ 33 سالہ نایا ریویرا 8 جولائی کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب ایک جھیل میں سیر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئیں۔اداکارہ کے بچے نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ جھیل میں نہانے کیلئے اتریں تھیں، تاہم جھیل میں اترنے کے بعد وہ واپس نہیں آئیں۔