باکو،یروآن،انقرہ(نیٹ نیوز،این این آئی) آرمینیا سے جنگ کے دوران آذربائیجان کی فوج نے نگورنوکاراباخ کا ایک اور شہر زنجیلان اور مزید 24 دیہات آزاد کرالئے ۔پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اب تک آذربائیجان نے 3 شہروں، 95 گاؤں اور ایک قصبے کو آرمینیائی قبضے سے چھڑا لیا ہے ۔ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم آذربائیجان کے ساتھ ہیں۔ ادھر آرمینیا کی فوج نے متنازعہ صوبہ ناگورنا کارا باخ میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنگ میں اپنے 773 اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے ۔دریں اثناترک پارلیمنٹ کے سپیکر مصطفی شنطوب نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ آذر بائیجان کو ناگورنو کارا باخ میں لڑائی جاری رکھنی چاہئے ۔