لاہور(وقائع نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے ۔پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صنعتی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں ۔صوبے میں کارخانوں کی انسپکشن کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔صنعتوں کی انسپیکشن کا ڈیجٹل نظام مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب عملی قدم ہے اور انسپیکشن کے اس نئے نظام سے پنجاب کے صنعتی کلچر میں تبدیلی آئی گی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔صوبائی وزیر نے اپنے کیمپ آفس میں میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی اختلافات کی شکار اپوزیشن حکومت کے لئے کوئی خطرہ نہیں۔