لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف اداکار وگلوکار علی ظفر نے اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر شیئرکی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ علی ظفر نے بچپن کی فیورٹ ٹیچر عظمی توقیر کی تصویر بھی شیئر کی ہے جن کو مہربان اور بہترین استاد قراد دیا ہے ۔علی ظفر سکول کے زمانے میں 3سال کی عمر کی تصویر میں وہ سٹیج پر کھڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ انہیں بچپن سے ہی پوز بنانے کا شوق تھا انہوں نے کہا کہ آج بھی اپنے سکول کا پہلا دن یاد ہے جب ہو رو رہے تھے اور ان کی ٹیچر عظمی توقیر نے اتنے پیار سے بہلایا کہ وہ رونا بھول گئے ۔