لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ گلبرگ آفس میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چھوٹے دکانداروں اور اور کاروبار پر ٹیکس انسپیکشن ختم اور لائسنسنگ آسان بنانے کا اقدام خوش آئند ہے ۔پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں مختلف اداروں کے باعث کاروابار کرنا انتہائی دشوار ہے ۔ وزیر اعظم نے اس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے ۴۷ مختلف قسم کے لائسنس ختم کرنے کا عمل ۰۳ دن میں مکمل کر کے چھوٹے تاجروں کو سہولتیں دینے کا کہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔معیشت کے پہیہ چلانے کے لئے ضروری ہے کہ غیر ضروری ٹیکسز ختم کر دیے جائیں اور اس دائرے کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں۔