لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے 93اسیران کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظورہونے پر کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ بے گناہ اسیر کارکنان کی ضمانت منظور ہوئی، ان کے بے گنا ہی کے منتظر ہیں، یہ اسیر کارکنان شریف برادران کے فسطائی عہد اقتدار میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم اور قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کئے گئے ،ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ضمانتیں منظور ہونے پر اسیرکارکنان کو بھی دل و جان سے مبارکباد دیتا ہوں۔