لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کا معاملہ، گزشتہ روز سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا،عدالت میں علی ظفر اور انکی جانب سے تمام گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں، جبکہ عدالت میں اب میشا شفیع کی جانب سے گواہان علی ظفر کے خلاف اپنے بیان قلمبند کرا رہے ہیں،عدالت میں گزشتہ روز میشا شفیع کی جانب سے اداکارہ عفت عمر نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی، علی ظفر کی جانب سے ایڈووکیٹ حشام احمد خان عدالت نے دلائل دیئے ۔ گلوکارہ میشاء شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی بطور وکیل صفائی پیش ہوئے ۔