لاہور ( کرائم رپورٹر ) کاشانہ سکینڈل میں مرنیوالی اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم کے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں ، رپور ٹ کے مطابق فلاحی ادارے میں رہنے والی اقرا کائنات کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی،موت کی حتمی وجوہات میں بھوک یافاقہ کشی سامنے آئی، زہر خورانی ، نشے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ظاہری طور پر جسم پر تشددکے نشانات نہیں پائے گئے ۔ اقرا کائنات 16 دسمبر کو کاشانہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنے سسرال سے لاپتہ ہوگئی تھی، اقبال ٹائون ایدھی سنٹر سے پانچ فروری کو اس کی لاش ملی تھی، اقرا کائنات کاشانہ سکینڈل کا اہم کردار اور گواہ تھی ، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے آواز بلند کی تھی کہ بااثر لوگ یتیم خانوں سے لڑکیوں کو ساتھ لے جاتے ہیں۔