لندن ( ویب ڈیسک) کیا آپ کو یاد ہے آخری مرتبہ جب آپ شاپنگ کرنے گئے تھے تو آپ کے پاس جو شاپنگ بیگ تھا وہ پلاسٹک، کپڑے یا کاغذ کا بنا ہوا تھا؟ آپ کا جواب کچھ بھی ہو لیکن ہمارے پاس آپ کے لیے اس بارے میں ایک خبر ہے ۔وہ یہ ہے کہ یہ تمام ہی تھیلے ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے (اوّل تو) آپ کو نئے بیگ یا تھیلے خریدنے ہی نہیں چاہیں لیکن اگر) خریدتے ہیں تو کپڑے یا کاغذ سے بنے تھیلے بھی نقصان دہ ہیں۔ یہ پلاسٹک کے تھیلوں سے بھی زیادہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں کیونکہ پلاسٹک سے بنے تھیلے ری سائیکل ہو جاتے ہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ کوئی تھیلا کتنا ماحول دوست ہے ، ہم صرف اس پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ اس تھیلے کی کام آنے کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس کا کیا ہوتا ہے اور ہم اس تھیلے کو بنانے کی قیمت بھول جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایک دفعہ قابل استعمال پلاسٹک کے تھیلوں کی تیاری کے مقابلے میں کاغذی تھیلوں کی تیاری میں بہت زیادہ پانی استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ زہریلے کیمیکلز کی کثافت بھی زیادہ ہوتی ہے ۔