لندن(ویب ڈیسک ) اگر آپ کافی کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ باقاعدگی سے اس کا استعمال جگر کے کئی امراض کو روک سکتا ہے۔ ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ کافی انسٹنٹ ہو، کیفی نیٹڈ ہو یا ڈی کیفی نیٹڈ، اگر آپ پابندی سے دو کپ روزانہ پیتے ہیں تو جگر متاثر ہونے کاخدشہ 21 فیصد تک ٹل سکتا ہے ۔ اسی طرح فیٹی لیور کے مرض کے خطرے کو ٹالنے میں 20 فیصد تک اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ مجموعی طور پر کافی پینے والے خواتین و حضرات میں جگر کے امراض سے اموات کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوسکتا ہے جو ایک بہت خوش آئند بات ہے۔