لاہور(سٹاف رپورٹر )کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی بزم منہاج کے زیر اہتمام ’’مکالمے سے راستے نکلتے ہیں‘‘ کے عنوان سے مباحثہ کا اہتمام ہوا۔ مباحثہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مسعود مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لیے مکالمہ کی ضرورت ہے ۔ مکالمہ نوجوان نسل کی مثالی تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہے ۔ مباحثہ کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن طالب علم محمد طاہر، دوسری پوزیشن معین طارق، تیسری پوزیشن احمدجعفر نے حاصل کی۔