Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


مودی کا دورہ سرینگر اور انتخابی بگل

بدھ 13 مارچ 2024ء
افتخار گیلانی
بھارت میں جلد ہی عام انتخابات کابگل بجنے والا ہے ۔امید ہے کہ اپریل اور مئی میں کئی مرحلوں میں ان کو مکمل کیا جائیگا۔ ویسے تو حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہمیشہ ہی انتخابی کمپین کے موڈ میں رہتی ہے مگر اس بار 7 مارچ کو سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں عوامی جلسہ سے خطاب کرکے وزیر اعظم نریند ر مودی نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ووٹروں کو لبھانے کیلئے کشمیر کا بھرپور استعمال کیا جائیگا۔ 2019کے انتخابات میں پاکستان کو سبق سکھانے کو انتخابی موضوع بنایا گیا
مزید پڑھیے


ہمارے مکیش امبانی کہاں ہیں؟

بدھ 13 مارچ 2024ء
آصف محمود
بھٹو صاحب نے نیشنلائزیشن کے ذریعے جس معیشت کی چولیں ہلا دی تھیں ، آج اسی معیشت کو نجکاری کے ذریعے سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کوئی ہے جو اس سارے عمل سے عبرت حاصل کرے ؟یہ کہانی میں نے 2019 ء میں لکھی تھی ، وقت کا تقاضا ہے اس کہانی کو ایک بار پھر آپ کے سامنے رکھا جائے۔ ایک و قت تھاپاکستان کی معاشی اٹھان شان دار تھی۔ساٹھ کی دہائی تک ہم اس مقام پر پہنچ گئے تھے کہ بیچ میں بھٹو کا سوشلزم نہ آتا تو آج دنیا میں ہم بہت آ گے
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن : اجنبی خاتون کی اسمبلی رکنیت کا معاملہ

بدھ 13 مارچ 2024ء
اداریہ
عام انتخابات میں سامنے آنے والے تنازعات کے بعد الیکشن کمیشن کی کوتاہی کا ایک اور مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب کے پی اسمبلی میں جے یو آئی خواتین کے لیے مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جے یو آئی نے معاملہ کی تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن سے یہ نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے جس خاتون صدف احسان کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے وہ نہ جے یو آئی کی رکن ہیں اور نہ اس کا نام جے یو آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا کا10لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف

بدھ 13 مارچ 2024ء
اداریہ
خیبرپختونخوا کی داخلہ مہم "علم د ٹولو پارہ ’’ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ صوبائی وزیرابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی نے مہم کا افتتاح کیا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق داخلہ مہم میں 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ خیبر پی کے میں تعلیم سے دوری نے کئی مسائل پیدا کر رکھے ہیں ،سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جبکہ ان پڑھ بچے جلد بے راہ روی کا شکا ر ہوتے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے صرف پشاور شہر میں 10لاکھ بچوں کو سکولوں میں
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس اور ترجیحات

بدھ 13 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ نے کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے ایل پی جی شعبے کی کڑی نگرانی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی حلف اٹھانے والی کابینہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران ملکی مسائل کی ایک گھمبیر تصویر کھینچی ہے۔ انہوں نے اپریل 2022 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد
مزید پڑھیے


2024: رمضان ریزولیوشن

منگل 12 مارچ 2024ء
محمد عامر خاکوانی
ہر سال یکم جنوری کے موقعہ پر نئے سال کے حوالے سے عہد (نیوائیر ریزولیوشن)کا دنیا بھر میں ٹرینڈ ہے۔ چند سال قبل خیال آیا کہ ہمارا اسلامی سال تو محرم سے شروع ہوتا ہے، مگر ہم رمضان المبارک کی خاص اہمیت کی وجہ سے اس میں اپنے ماہانہ اور سالانہ عہد کرسکتے ہیں۔یہ رمضان ریزولیوشن ہوں گے اور ان میں رب کریم کی خاص برکات بھی شامل ہوجائیں گی۔آپ بھی اگر نیٹ پر سرچ کریں تو ا س حوالے سے خاصا مواد مل جائے گا۔ عام طور سے نیو ائیر ریزولیوشن میںوزن کم کرنے، باقاعدگی
مزید پڑھیے


رمضان،عوام اور راشن کی تقسیم!!

منگل 12 مارچ 2024ء
آغرندیم سحر
رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ سرکاری سطح پر بھی جاری ہے اور نجی سطح پر بھی،مختلف تنظیموں اور این جی اوز کی طرف سے غربت کی چکی میں پسے عوام کے لیے رمضان پیکج تقسیم ایک مثبت قدم ہے۔آج جب اس قوم پر غربت کے بادل انتہائی گہرے ہو چکے ہیں اور سیاست دان اپنی باریاں لینے اوراپنے بچوں کا سیاسی مستقبل محفوظ کرنے میں مصروف ہیں ،ایسے میں اس طرح کے اقدامات کی اشد ضرورت تھی۔رمضان پیکج جس کا حجم وزیر اعظم نے سات سے بڑھا کر بارہ ارب کر دیا ہے،اس کی ترسیل کسی خاص
مزید پڑھیے


زرداری کی سیاسی میراث اوراس کے پاکستان پر اثرات!

منگل 12 مارچ 2024ء
قادر خان یوسف زئی
پاکستان کے نومنتخب صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کئی دہائیوں سے پاکستانی سیاست کی ایک اہم شخصیت رہے ہیں۔ عالمی سطح پر ان کی ساکھ اور رائے مختلف ہے، جن میں ان کی قیادت کا انداز، بطور صدر اپنے دور میں ملکی اور بین الاقوامی معاملات کو سنبھالنا، اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ان کی بات چیت شامل ہے۔ 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کے صدر کے طور پر ان کا دور سیاسی عدم استحکام، اقتصادی بحران اور سلامتی کے خطرات سمیت اہم چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس دوران، پاکستان
مزید پڑھیے


ہائبرڈ پلس سے زرداری پلس تک!

منگل 12 مارچ 2024ء
ناصر خان
آصف زرداری کی جیت اور مستقبل کے امکانات پر آگے چل کر بات کرتے ہیں ۔ذرا ایک نظر پیچھے پلٹ کر اس سسٹم کو دیکھ لیں جس نے2018ء میں عمران-باجوہ نسبت تناسب سے جنم لیا۔اُسے ہمارے اور غیر۔۔ہر قسم کے پنڈتوں نے ہائبرڈ سیاسی نظام کا نام دیا۔ہائبرڈ گاڑی بھی ہوتی ہے اور پولٹر ی بھی۔ہماری جمہوریت اگر ہے تو ہائبرڈ ہی سہی۔ہم تم ہوں گے بادل ہو گا۔۔رقص میں سارا جنگل ہو گا۔2018ء سے یا2014ء سے رقص میں سارا جنگل ہے۔عمران پاپولر تھے۔۔باجوہ اُن کی اوروہ باجوہ کی سنتے تھے۔باقی کسر رہ جاتی تو فیض صاحب کا فیض
مزید پڑھیے


مدینہ پاک میں ڈسپنسری

منگل 12 مارچ 2024ء
اقتدارجاوید
خیبر جانے کے لیے دوبارہ ٹور آپریٹر کو فون کیا تو معلوم ہوا کہ ایک گروپ صبح ہو آیا ہے اب اتنے لوگ جانے کے لیے تیار ہوں گے تو دوسرے گروپ کا سوچا جا سکتا ہے۔سوچا جب تک خیبر جانے کا پروگرام بنتا ہے پاکستانی ڈسپنسری سے ہو آئیں کہ ٹھنڈا پانی پینے سے ہمارا گلہ اکثر خراب ہو جاتا ہے یہی اب ہوا۔ادھر ٹھنڈا پانی پیا ادھر گلہ خراب اور ساتھ ہی بخار۔اب بھی وہی ہوا۔ہمیں حج تربیتی کورس میں مولانا یوسف خان نے کہا تھا کہ جہاں ٹھنڈے یخ آب زم زم کے کولر ہوتے ہیں وہیں
مزید پڑھیے


ریکارڈ پر ریکارڈ ، عوام خوار !

منگل 12 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
صبح صبح چہل قدمی کے لیے باہر نکلا، تو موسم اچھاتھا، فضاء پرسکون تھی، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی… آلودہ شہر میں ایسا موسم کم ہی نصیب ہوتا ہے۔چلتے چلتے یوں ہی ذہن میں سیاسی نقشے کھنچتے چلے جا رہے تھے، خیال آرہا تھا کہ آصف علی زرداری نے بھی کیا قسمت پائی ہے، کہ موصوف دو مرتبہ ’’مردِاول‘‘ رہنے کے بعد اب دوسری مرتبہ صدر بھی بن گئے ہیں۔ اس بات پر ہلکی ہلکی مسکراہٹ بھی چہرے پر پھیل رہی تھی۔ لیکن ماتھے پر شکن ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھا۔ پھر یوں لگا
مزید پڑھیے


مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف مظاہرین کی گرفتاریاں

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ملک میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی ‘ مخصوص نشستیں نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے اتوار کو لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاج کیا۔لاہور پولیس نے سردار لطیف کھوسہ ‘سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد سرکردہ رہنمائوں اور درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریلیوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن تھا، ہماری مخصوص نشستیں چھینی گئی ہیں۔ احتجاج ہمارا حق ہے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ اختلاف رائے ،احتجاج،مظاہروں اور ریلیوں کو جمہوری معاشروں میں ایک حق کے
مزید پڑھیے


زمینی راستے سے روس کوپاکستانی پھلوں کی ترسیل

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان نے پہلی بار اپنے پھل زمینی راستے سے روس پہنچا دیے ہیں ،این ایل سی کی سولہ گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کرروس پہنچا ہے۔اس قافلے نے علاقائی تجارت کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان کے باغات سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل حوصلہ افزا ہے۔پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار زمینی راستے سے روس میں کینو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ گاڑیاں کینو لے کر سرگودھا سے روانہ ہوئیں،جنہوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔14 گاڑیاں روس کے شہر دربنت اور 2 گروزنی پہنچیں، این
مزید پڑھیے


آغاز رمضان اور پاکستان کی بہبود

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
اہل پاکستان کو آج ماہ صیام کا استقبال کر رہے ہیں۔رمضان المبارک مسلمان معاشروں کی مشترکہ روحانی و ثقافتی اقدار کا احیا کرتا ہے۔یہ صاحب ثروت طبقات کو محروم طبقات کے مسائل کا احساس عطا کرتا ہے۔حالیہ ماہ صیام اس لحاظ سے منفرد ہے کہ بے تحاشا بڑھتی مہنگائی، سیاسی بے چینی اور باہمی اختلافات نے پاکستانی معاشرے کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔اس صورتحال میں رمضان المبارک کی عطا کردہ تحمل، برداشت ،دیانت داری ،حسن سلوک اور دوسروں کی تکالیف کا احساس جیسے تحفے تیزی سے بگڑتے معاشرے کو اصلاح کا موقع دے سکتے ہیں۔ رمضان المبارک کا مسلم
مزید پڑھیے


اے فلسطین ہم شرمندہ ہیں!

پیر 11 مارچ 2024ء
مظہر لاشاری
یقین جانئے جب بھی سوشل میڈیا پر غزہ کی تباہی اور فلسطین مسلمانوں کی تباہی و بربادی نظر آتی ہے تو بے اختیار آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ عوام بے بس مجبور ہیں ہزاروں میل دور صرف اپنے مسلمان بھائیوں کی تباہی اور بربادی دیکھ کر اور کر ہی کیا سکتے ہیں یہ صرف فلسطنیوں کی تباہی اور نسل کشی نہیں ہو رہی بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی بربادی ہو رہی ہے۔ مسلمانوں کی عقیدتیں اور محبتیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ وابستہ ہیں مکہ مکرمہ میں اللہ تعالیٰ کا گھر بیت اللہ
مزید پڑھیے