Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


انتخابی نظام بدلنا ہوگا

هفته 30 مارچ 2024ء
ڈاکٹر محمد سلیم شیخ
اس حقیقت سے تو انکار ممکن نہیں کہ پاکستان کا جمہوری سیاسی نظام عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہا ہے اور یہ کہنے میں بھی کوئی عار نہیں ہے کہ اس سے نہ تو عوامی مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکا ہے اور نہ ہی یہ اپنی کارکردگی کے تناظر میں جمہوری سماج کی ترقی میں کوئی کردار ادا کر سکا ہے۔ چھئتر(76 ) سال کی سیاسی اور غیر سیاسی تاریخ اسی ناکامی پر استوار رہی ہے۔ دستوری تقاضے کے مطابق پارلیمانی جمہوریت سیاسی نظام کی بنیاد ہے۔ اس کے سوا کوئی دوسرا سیاسی راستہ
مزید پڑھیے


سٹیٹ کرافٹنگ کا فقدان

هفته 30 مارچ 2024ء
نعیم قاسم
پاکستان کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ ہم مستقبل پر نظر رکھنے کی بجائے ماضی کی الجھنوں میں پھنسے ہو ئے ہیں اور پسماندگی، جہالت اور سیاسی عدم استحکام کے منحوس دائرے میں محو سفر ہیں جسکی بڑی وجہ سٹیٹ کرافٹنگ کے ہنر سے نا آشنائی ہے۔ 75 سال سے پاکستان کی سیاست، معاشرت، معیشت، کلچر، تہذیب، تجارت اور ڈپلومیسی مسلسل زوال پذیر ہے۔ عوام کو نہ کبھی سول حکمرانی اور نہ ہی فوجی آمریت میں سکھ کا سانس ملا ہے۔ دولت کا ارتکاز ہمیشہ سے چند ہاتھوں میں موجود رہا ہے ۔ ڈپلومیسی کے
مزید پڑھیے


سب عدلیہ کو مضبوط کریں!

هفته 30 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
پاکستان میں انصاف دینے والے ادارے یعنی عدالتیں اس وقت مشکلات کا شکار ہیں،،، یہ وہی عدالتیں ہیں جن کی رینکنگ دنیا بھر کے انصاف فراہم کرنے والے اداروں میں آخری نمبروں میں آتی ہیں۔ اس کی وجوہات بہت سی ہیں،یہ عدالتیں کبھی سیاسی لوگوں کے دبائو میں رہتی ہیں، کبھی عوامی دبائو میں تو کبھی اداروں کے دبائو میں۔ اسی وجہ سے میرٹ پر فیصلے آنا تو شاید ممکن ہی نہیں ہوتا۔ اور اب کی بار تو معاملہ اس قدر سنگینی اختیار کر گیا کہ سنبھلنا مشکل ہوگیا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہوا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مزید پڑھیے


زمین کس کی! مالک کون ؟ ……( 2)

هفته 30 مارچ 2024ء
آصف محمود
انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے (یونیورسل ڈیکلیئریشن آف ہیومن رائٹس) کے آرٹیکل 13 کی کلاز 2 کے مطابق ہر آدمی کا یہ حق ہے کہ وہ جب چاہے اپنے وطن لوٹ سکے ۔اس کے بعد جب اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت کا معاملہ اٹھا تو یہ رکنیت اسرائیل کو تین یقین دہانیوں کے بعد دی گئی۔ جس قرارداد میں اسرائیل کی رکنیت کا فیصلہ ہوا، وہ 11 مئی 1949ء کی قرارداد نمبر 273 ہے۔ اس قرارداد میں اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت تسلیم کرنے سے پہلے حوالے کے طور پر قرارداد نمبر 194 کا ذکر کیا گیا جس
مزید پڑھیے


غوثیہ کالج مظفرگڑھ کو بچانے کی ضرورت!!

جمعه 29 مارچ 2024ء
ظہور دھریجہ
مظفر گڑھ کے سردار کوڑے خان جتوئی نے غریب طلبہ کی تعلیم کیلئے ساڑھے بارہ ہزار ایکڑ زمین وقف کی مگر غریب طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، آج بھی غربت اور بیروزگاری کے باعث وسیب کے لوگ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم نہیں دلوا سکتے والدین بچوں کو مدارس میں بھیجتے ہیں یا پھر وہاں جہاں مفت تعلیم حاصل ہو، یہ تو بھلا ہو میاں شہباز شریف کا کہ انہوں نے وسیب کی غربت اور پسماندگی کو سامنے رکھ کر وسیب میں دانش سکولوں کا اجراء کیا، جس سے وسیب کے غریبوں کو فائدہ ہوا ہے،
مزید پڑھیے


فلم نگری……(آخری قسط)

جمعه 29 مارچ 2024ء
ڈاکٹر ناصرخان
راج کپور نے دور سے دلیپ صاحب کو مخاطب کر کے محبت اور بے تکلفی بھری آواز لگائی"او لالے"۔دلیپ صاحب حساس تھے بہت،انہیں اندازہ تھا کہ جلد یا بدیر ایسا ہی ہو گا۔چند فلم سٹارز کو پار کر کے چند سیکنڈز میں ہمارے سامنے تھے۔اس سے پہلے کہ احمد صاحب یا راج کپور کچھ کہہ پاتے،دلیپ صاحب احمد صاحب کے گلے لگ چکے تھے۔1981ء میں اپنے دورۂ بھارت میں احمد صاحب جب تک بمبئی میں رہے،وہ راج کپور صاحب کے مہمان رہے۔اس دوران وہ سلیم اور جاوید صاحب سے بھی ملے اور بھارت کے بڑے فلم میکرز،ڈائریکٹرز اور رائیٹرز سے
مزید پڑھیے


دعائے جامعہ

جمعه 29 مارچ 2024ء
موسیٰ رضا آفندی
حضرت علیؓ کا ایک لقب امام المتقین بھی ہے۔ یوم علی ؑ کی آمد آمد ہے ۔ امیرالمومنین حضر ت علی ؑ کی شہادت 21رمضان المبارک کو ہوئی ۔ 19رمضان المبارک کو آپ مسجد کوفہ میں نماز فجر پڑھا رہے تھے کہ کہ ابن ملجم نامی ایک خارجی نے آپ کے سر پر تلوار سے حملہ کر دیا جس کے دودن بعد آپ شہیدہو گئے ۔ حملہ کے بعد جو پہلا جملہ آپؓ کی زبان سے جاری ہوا وہ یہ تھا ’’رب کعبہ کی قسم میںکامیاب ہو گیا‘‘ اس سے کچھ دیر پہلے زندگی
مزید پڑھیے


واقدیؒ --- معتبرسیرت نگار

جمعه 29 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ ہفتے ایک کالم میں سیرت نگاری کے آغاز و ارتقاء کے حوالے سے کچھ تحریر ہوا تو قارئین نے ابتدائی عہد کے چند معروف سیرت نگاروں کے حوالے سے جانکاری چاہی ، ماہ ِرمضان المبارک کی سعید ساعتیں ایسے مباحث کے لیے فطری رغبت اور ذوق کی حامل ہیں ۔ سیرت طیبہکی ترتیب و تدوین کے حوالے سے ابتدائی طور پر محمد بن اسحاق، محمد بن عمر الواقدی صاحبِ کتاب المغازی ، محمد بن سعدصاحبِ الطبقاتُ الکبری اور عبد الملک بن ہشام نمایاں اور ممتاز ہیں ۔ابو عبد اللہ محمد بن عمر ، ایک معروف عرب مورٔخ اور سیرت
مزید پڑھیے


زمین کس کی؟ مالک کون؟

جمعه 29 مارچ 2024ء
آصف محمود
اقوام مغرب کے اپنے وضع کر دہ انٹر نیشنل لا کے مطابق فلسطین کی زمینوں کا جائز اور حقیقی مالک کون ہے؟ جنرل اسمبلی نے جب ناجائز طور پر ، اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو پامال کرتے ہوئے ، فلسطین کا ایک حصہ مجوزہ یہودی ریاست کے لیے مختص کر دیا تو یہ صول طے ہوا کہ اس حصے میں جو عرب آ باد ہیں ان کے کچھ حقوق ہوں گے۔ یہ حقوق تب سے اب تک مسلسل پامال ہو رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی حیثیت تماشائی یا سہولت کار کی
مزید پڑھیے


پاکستان کا خطے کے ممالک سے زیادہ تجارتی خسارہ

جمعه 29 مارچ 2024ء
اداریہ
رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران خطے کے 9ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا،نیپال، ایران، بھوٹان، مالدیپ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10.98 فیصد بڑھ کر 5 ارب 41کروڑ 50لاکھ ڈالر ہو گیا جو گزشتہ برس اس مدت کے دوران 4ارب 87کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا۔ تجارتی خسارہ بڑھنے کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس عرصہ کے دوران درآمدات میں اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چین کے ساتھ برآمدات میں اگرچہ اضافہ ہوا ہے تا ہم خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ برآمدات میں منفی نمو دیکھی گئی
مزید پڑھیے


غزہ : سلامتی کونسل کی قرارداد غیر مؤثر کیوں؟

جمعه 29 مارچ 2024ء
اداریہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ اسرائیل کے حملوں میں 32490 بے گناہ شہید جبکہ 74889زخمی ہو چکے ہیں۔ عالمی برادری کے مسلسل احتجاج اور سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی جنگ بندی کی قرار دادوں کو امریکہ ویٹو کرتا رہا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا موقع ملتا رہا۔ گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کے دس منتخب ارکان نے مشترکہ طور پر جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سلامتی
مزید پڑھیے


بشام حملہ: سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس

جمعه 29 مارچ 2024ء
اداریہ
داسو ہائڈل پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و عسکری قیادت نے مجرموں کو جلد پکڑنے کا عزم اور سرحد پار ان کی پناہ گاہوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا کو بتایاکہ بشام واقعے کی تحقیقات ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ذریعے کروائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی چینی شہری کسی بھی ایئرپورٹ پر اْترتا ہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جاتی ہے تاکہ سکیورٹی
مزید پڑھیے


وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کا ہیرو

جمعرات 28 مارچ 2024ء
ملک محمد سلمان
شہباز حکومت مالی مسائل کے باوجود نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے ہمیشہ نوجوان نسل کی تعلیمی ،معاشی بہتری اور ترقی کی بات کی ۔ان کا ماننا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام سے پاکستان میں کوئی بھی پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا۔1000 ذہین طلبہ و طالبات کو جدید علوم میں پی ایچ ڈی کیلئے امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز میں بھیجا جارہا ہے۔ آئی ٹی سے وابستہ افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے جو یقینا پاکستان میں آئی ٹی کے انقلاب
مزید پڑھیے


پیرا میڈیکس ملازمین کی پنشن اور اے جی آفس کا رویہ!

جمعرات 28 مارچ 2024ء
ذوالفقار چوہدری
معروف امریکی مصنف سوسان ملیر نے ریٹائرمنٹ کا مطلب بہت ہی کم وسائل میں خوشیاں تلاش کرنا بتایا ہے۔ ویسے تو دنیا بھر بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں پبلک سیکٹرمیں تنخواہیں پرائیویٹ سیکٹر کے آٹے میں نمک کے مترادف ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود نوجوانوں کی پہلی ترجیح خاص طور پر پاکستانیوں کی سرکاری نوکری ہوتی ہے اور اس کی وجہ سرکار کا اپنے ملازمین کو نجی شعبہ سے قدر بہتر سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سرکاری نوکری میں کم ہی سہی مگر ہر ماہ تنخواہ برابر ملتی ہے ہر سال انکریمنٹ بھی اور تعلقات کے حساب سے ترقی
مزید پڑھیے


’’پاکستان نے کیا بگاڑا ہے ؟‘‘

جمعرات 28 مارچ 2024ء
احسان الرحمٰن
ترکی میں قیام کے دوران قدم قدم پر کوئی نہ کوئی حیرت کدہ میرا منتظر ہوتا تھا، وہاں جگہ جگہ افسوس میں غرق ہونے والے ترکوں کے شاندار ماضی کی نشانیاں دکھائی دیتیں توپ کاپی میوزم سے لے کراستنبول کے گرد کھنچی شہر کی فصیل تک ،انسان مرعوب ہوئے بنا نہیں رہ سکتا لیکن دن بھر کی آوارہ گردی کے بعدمیں جب میری کمر بستر سے لگتی تو خیال آتا کہ کاش سلطنت عثمانیہ ماضی کا کوئی اداس ورق نہ ہوتاتو آج دنیا کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔ سلطنت عثمانیہ کے عروج وزوال کے اسباب پر بڑی بڑی ضخیم
مزید پڑھیے