Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


وادی نیلم میں سعودی تعاون سے پن بجلی منصوبے!

منگل 26 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وادی نیلم میں70میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے دو منصوبوں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین پاکستان کے معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بتاتے ہیں ۔عالمی سرمایہ کاری سے نا صرف برآمدات میں اضافہ کے باعث روپے پر دبائو کم ہو گا بلکہ نئے منصوبوں کی تکمیل سے عارضی اور مستقل روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں بھی خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ نگران حکومت نے عالمی سرمایہ کاروں کو
مزید پڑھیے


اسرائیلی درند گی ،زیادتی کے بعدفلسطینی خواتین کا قتل

منگل 26 مارچ 2024ء
اداریہ
اسرائیلی فوج بدستور غزہ میں قتل و غارت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی فوج جہاں روزانہ درجنوں فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے‘ وہاں دوسری طرف یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال میں خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کر رہے ہیں۔ایک فلسطینی خاتون نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال میں چھاپے کے دوران خواتین کو اغوا کر کے ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا اور لاشیں کتوں کے آگے پھینک دیں۔ اب تو اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ دنیا نے مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی درندوں
مزید پڑھیے


ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت

منگل 26 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی حوالے سے اہم ریکوڈک منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔منصوبے کے متعلق اجلاس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ریکوڈک روڈ اینڈ ریل کنیکٹیوٹی پر آئندہ ہفتے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کر لی جائے گی۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکو ڈک کا شمار دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر میں ہوتا ہے جس کی کان کنی
مزید پڑھیے


یوم پاکستان پر اعزازات

پیر 25 مارچ 2024ء
ظہور دھریجہ
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہو جائیں تو معاملہ ختم ہو جائے۔ مخصوص سیاسی والی بات مبہم ہے، جو بھی سیاسی بات ہو کھل کر ہونی چاہئے، رانا ثناء اللہ کی بات سے یہ لگتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان سیاسی میدان میں نہ ہوں، جس کا پنجابی میں مطلب ہے کہ ’’سنجیاں ہو جان گلیاں تے وچ مرزا یار پھرے‘‘ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کسی دوسرے کا سیاسی وجود تسلیم کرنے پر تیار نہیں، جبکہ یہی بات اُن پر بھی صادق
مزید پڑھیے


فلم نگری!

پیر 25 مارچ 2024ء
ڈاکٹر ناصرخان
تقسیم سے پہلے لاہور بھی کلکتہ اور بمبئی کی طرح ایک فلمی مرکز تھا،اُردو اور پنجابی فلمیں بنا کرتی تھیں۔کئی فلمی نگار خانے تھے۔مگر ہوا یوں کہ1947ء سے پہلے فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے۔ان میں یہاں کی فلم انڈسٹری اور نگار خانے بھی تباہ ہو گئے۔پاکستان بن گیا اور کچھ سرپھروں نے یہاں کی فلم نگری کو نئے سرے سے آباد کرنے کی کوششیں اور کاوشیں شروع کیں۔بہت مشکل تھا یہ سب کر پانا،نہ سٹاف،نہ سہولتیں،نہ سرمایہ اورنہ ہی تربیت۔جو فلمیں بنتیں وہ باکس آفس پر یا تو زیادہ نہ چل پاتیں یا بالکل ڈبہ اور فلاپ ثابت ہوتیں۔مگر
مزید پڑھیے


افغانستان کا یہ روّیہ کیوں؟

پیر 25 مارچ 2024ء
جاوید صدیق
افغانستان پاکستان کا وہ واحد پڑوسی ملک ہے، جس نے قیام پاکستان کے بعد اسے ایک آزاد ملک تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس واقعہ کے بعد کشیدہ ہونے شروع ہوگئے تھے۔ افغانستان نے برطانوی دور میںبرطانوی راج اور افغانستان کے درمیان طے ہونے والے بارڈر ڈیورنڈر لائن کو پاکستان کے ساتھ سرحد تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ بارڈر 1893 میں ایک برطانوی مسٹر ڈیورنڈ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے طے کیا تھا۔ افغانستان کا مطالبہ یہ تھا کہ ڈیونڈر لائن کے آرپار رہنے والے پشتونوں کو
مزید پڑھیے


بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے اہم نکات!

پیر 25 مارچ 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَمریکی صدر بائیڈن نے سات مارچ بروز جمعرات اَمریکی کانگرس کے مشترکہ اِجلاس سے سالانہ خطاب کیا ہے جسے "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ امریکی صدر کا اپنے صدارتی عہد کا آخری "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" تھا۔ حالیہ انتخابی سروے میں بائیڈن اور ٹرمپ کے مابین صدارت کے لیے انتہائی کانٹے دار مقابلہ متوقع کیا جارہا ہے۔ اس لیے نومبر کے صدارتی انتخابات کے تناظر میں سات مارچ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ وہ 81 سال کے ہیں، اور دوسری مدت کے
مزید پڑھیے


’’ پتنگ بازی پر پابندی ، ایک صائب فیصلہ ‘‘

پیر 25 مارچ 2024ء
افتخار حسین شاہ
جس شہر میں میں پلا بڑھا اور تعلیم حاصل کی یعنی ’’ میانوالی ‘‘ وہاں پتنگ بازی کا کوئی خاص رواج نہیں تھا ۔ ہاں ، وہاں بھی بسنت کے دنوں میں پتنگ بازی ہوتی تھی، لیکن بہت ہی کم ۔ میرے خیال میں اس کی بڑی وجوہات دو تھیں ، ایک تو میانوالی میں خواتین کے پردے کا رواج تھا اس لیے مکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر کوئی کھیل کھیلنے کا سلسلہ ہی نہیں بنتا تھا دوسرا اسے کوئی مردانہ کھیل نہیں سمجھا جاتا تھا ۔ وہاں کبڈی ، پڑکوڈی اور ہاکی کے کھیل بہت مقبول تھے
مزید پڑھیے


زکوٰۃ:تاریخ انسانیت کا منفرد نظام

پیر 25 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دولت کی فراوانی، وسائل پیداوار کی ترقی اور حیرت انگیز معاشی ارتقاء کے باوجود انسانیت آج جس غربت و ناداری، بے کاری اور بے روزگاری،معاشی لوٹ کھسوٹ او رمعاشرتی ظلم و ناانصافی سے دوچار ہے،وہ اپنی مثال آپ ہے۔اگر فقر و فاقہ کا علاج اور افلاس و ناداری کا مداوا محض دولت کی فراوانی اور وسائل پیداوار کی ترقی سے ہو سکتا تو بلاشبہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں کسی کو بھی غریب و مفلس اور بھوکا ننگا نہیں ہونا چاہیے تھا،لیکن ایسا نہیں ہے۔معاشی ارتقاء اور وسائل پیداوار کی محیر العقول ترقی کے باوجود ہر جگہ غربت و
مزید پڑھیے


پاک سعودی دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

پیر 25 مارچ 2024ء
اداریہ
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،جن میں پاکستان اور سعودی عرب نے ملکر کام کرنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں ،جو باہمی اخوت،بھائی چارے اورپیار ومحبت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ۔اسی بنا پر پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک مضبوط تاریخی، اسٹرٹیجک اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے
مزید پڑھیے


بھارت میں اقلیتوں کے عالمی حقوق کی پامالی!

پیر 25 مارچ 2024ء
اداریہ
انسانی حقوق کے امریکی کانگریس کمشن نے اقلیتوں کے خلاف قوانین کے غلط استعمال کے باعث بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ امریکی کانگریس کمشن 2020ء سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی وجہ سے بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش کرتا آ رہا ہے مگر امریکی حکومت بھارت کی بڑی منڈی اور امریکی مفادات کے باعث بھارت کے اقلیتوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف حملوں پر نظر رکھنے والی ’’ہندو توا واچ‘‘ نامی تحقیقاتی کمیٹی کی
مزید پڑھیے


استحکام پاکستان کے لئے درکار قومی یکجہتی

پیر 25 مارچ 2024ء
اداریہ
یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم مایوس نہ ہو پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔وزیر اعظم ، سروسز چیفس اور سعودی وزیر دفاع کی موجودگی میں صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے۔صدر مملکت نے خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو قرار دیا۔صدر مملکت کا یہ کہنا بجا ہے کہ بڑے تنازعات کی موجودگی میں جنوبی ایشیا اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا
مزید پڑھیے


صلہ و ستائش سے بے نیاز باہمت آدمی

اتوار 24 مارچ 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
محدود وسائل کے باوجود محمد ی آئی ہسپتال جو کام کر رہا ہے، وہ آب زر کے ساتھ لکھنے کے لائق ہے ۔ایک عام آدمی اگر نیت کر لے کہ اس نے کے ٹوکی چوٹی سر کرنی ہے تومشکل نہیں ۔انسان پہاڑوں کو چیر کر نئی دنیا بسا سکتا ہے۔ایسے ہی محمدی آئی ہسپتال کے روحِ رواں محمد شفیق جنجوعہ اور ان کے باہمت بیٹوں نے ایک نئی دنیا تخلیق کر رکھی ہے ۔یہ ہسپتال میرے گھر کے قریب ہے ،جب کبھی ضرورت پڑتی ہے ۔تو برادرِ محترم ندیم احمد کو فون کرتا ہوں اور اسی بہانے ہسپتال کے وزٹ
مزید پڑھیے


ایک اچھا اور یادگار قدم

اتوار 24 مارچ 2024ء
پروفیسر تنویر صادق
جب سے حکومتی سطح پر بین الصوبائی بھائی چارے اور باہمی میل جول کو پروان چڑھانے کے لئے ملک کی تمام یونیورسٹیوںمیں تمام صوبوں کے بچوں کو داخلہ دینے کا اہتمام کیا ہے ، یونیورسٹیوں کے ماحول میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ کچھ تبدیلی مثبت ہے اور کچھ منفی۔مگر کیا کیا جائے کہ ہر طرح کی تبدیلی یونیورسٹی انتظامیہ کو ہر صورت بھگتنا پڑتی ہے۔ اب یہ تبدیلی یونیورسٹی کی جڑوں میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔پہلے تو نئے طلبا نے اپنے صوبوں کے حوالے سے کچھ کونسلیں بناتے مگر اب تو یونیورسٹیوں میں رنگ برنگی کونسلیں وجود
مزید پڑھیے


اخلاقی قدروں کی اہمیت!!

اتوار 24 مارچ 2024ء
شیراز خان
راولپنڈی کی ایک عالیشان جامع مسجد میں فجر کی نماز کے بعد خطیب امام فرمانے لگے بظاہر ہمارا ملک تو اسلامی ہے لیکن کیا ستم ظریفی ہے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں PSL منعقد ہو رہا ہے۔ امام صاحب نے اپنی ذاتی کیفیت بھی بیان کی کہ کس طرح نوجوان رات کو مسجد کے احاطے میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور گیند کس طرح مسجد کے در و دیوار کو لگتی رہی ۔ مسجد تو اللہ کا گھر ،عبادت اور احترام کی جگہ ہوتی ہے جبکہ موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال نوجوان دوسروں کی نیندیں حرام کرتے رہتے
مزید پڑھیے