Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


قومی مفاہمت!

اتوار 21 اپریل 2024ء
ڈاکٹر جام سجاد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے پہلے خطاب میں تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے مفاد میں ’قومی مفاہمت‘ کی طرف قدم بڑھائیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اِس موقف کی تائید کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو ذاتی انا کو پس ِ پشت ڈال کر ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اِن خیالات کا براہِ راست ایک بھرپور سیاسی منظر نامہ ہے۔ آصف علی زرداری پہلے سویلین سیاستدان ہیں جو دوسری بار جمہوری طریقے سے کرسی ِ صدارت پہ براجمان ہوئے
مزید پڑھیے


فیض آباد دھرنا اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ

اتوار 21 اپریل 2024ء
فیصل مسعود
ایک سیاسی گروہ ، انصاف کے سیکٹر میں اُس کے طرفدار اور میڈیا میں اُس کے حواری کئی برسوں سے ہمیں یہی بتاتے چلے آئے ہیں کہ جنرل ریٹائرڈفیض حمید نے ہی فیض آباد دھرنے کے ذریعے اس وقت کی حکومت کو کمزور کئے جانے ، عدالتوں پر اثر انداز ہوکر پہلے اسے گرانے اور بعد ازاں باپ بیٹی کو سزا ئیںدلوانے میں کلیدی کردارکیا تھا۔آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں، یقینا دورِ حاضر کی معتوب جماعت کواس افسوس ناک صورتِ حال سے یکسر بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ قومی
مزید پڑھیے


ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن!

اتوار 21 اپریل 2024ء
ظہور دھریجہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن ’’ورلڈ ہیریٹج ڈے‘‘ منایا گیا۔ اس دن کے حوالے سے جھوک سرائیکی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کہا کہ پوری دنیا میں موجود آثار کو بچانے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وسیب جو کہ قدیم ترین تہذیب کا خطہ ہے، کے آثار کی طرف توجہ کی ضرورت ہے، ملتان جس کا دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے کا کوئی میوزیم نہ تھا، اب مطالبات کے بعد میوزیم کی عمارت تو بن گئی ہے مگر اسے فنکشنل کرنے کی ضرورت
مزید پڑھیے


اقبال جہاں میں ایک ہی ہے!

اتوار 21 اپریل 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
کئی دہائیوں سے جاری و ساری ادبی تگ و دَو، علمی کھُدبُد، تقریباً پورے اُردو ادب کے عمیق، دقیق، رحیق مطالعے اور دنیا بھر میں ادب کے معاشروں پر اثرات کے سرسری مشاہدے کے بعد جو ہمارا من پسند، حتمی اور قابلِ فخر ادبی عقیدہ مرتب ہوا ہے، وہ یہی ہے کہ: ہم میر فقیر کے عاشق ہیں ہم غالب والب جانتے ہیں اقبال جہاں میں ایک ہی ہے ہم اُس کو مرشد مانتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ اقبال جیسے لوگ، کسی قوم میں پیدا نہیں ہوتے بلکہ ان پہ نظرِ کرم یا احساسِ ترس و ترحم کے پیشِ
مزید پڑھیے


سمگلنگ کیخلاف ملک گیر مہم کی ضرورت

اتوار 21 اپریل 2024ء
اداریہ
ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ملک گیر مہم کو تیز کرنے‘ سمگلنگ میں ملوث نشاندہی شدہ افسران کو عہدوں سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے ‘ تمام اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون‘ سمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو مثالی سزا دلوانے سے متعلق ضروری قانون سازی کی ہدایات دی ہیں۔ ملک سے سمگلنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ،خود جناب وزیر اعظم کے خطاب میں اس کے اہم پہلوئوں کی نشاندہی کر دی گئی
مزید پڑھیے


اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ

اتوار 21 اپریل 2024ء
اداریہ
اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر فضائی میزائل داغے کا جبکہ ایران نے میزائل حملے کی تردید اور اسرائیل کے تین ڈراون گرانے دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10000 بچوں سمیت 35000 بے گناہ فلسطینیوں کا قتل ناحق کر چکا ہے۔ عالمی ماہرین اسرائیل کی اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اندشہ ظاہر کر رہے تھے کہ اگر عالمی برادری اسرائیل کی جارحیت کو روکنے میں ناکام رہی تو غزہ کے جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے اور ایسا ہی ہوا اسرائیل نے شام میں
مزید پڑھیے


دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت

اتوار 21 اپریل 2024ء
اداریہ
ٍلانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں (جاپانی شہریوں)کی گاڑی پرحملہ ناکام بنادیاگیا‘دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے‘حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ اور شہری زخمی ہوا‘پانچوں غیر ملکی شہری واقعے میں محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ چورنگی سی ون اسٹاپ کے قریب جمعہ کی صبح 6 بجکر 50 منٹ پر کلفٹن زمزمہ کے علاقے سے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون جانے والے جاپانی شہریوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا‘ایک دہشت گرد نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،غیر ملکیوں کے ساتھ موجود سیکورٹی گارڈز نے ملزمان کا مقابلہ کیا ہے۔ اس
مزید پڑھیے


حقیقی تصوف اور فقیر لوگوں کی باتیں 2

هفته 20 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
تصوف اور اس کی مختلف جہتوں اور اصطلاحات کے حوالے سے صاحب عرفان روحانی سکالر جناب سرفراز اے شاہ صاحب سے گفتگو کی تفصیل اپنے کل کے کالم میں شیئر کی۔ سرفراز شاہ صاحب تصوف کو بڑے آسان اور عام فہم انداز میں پیش کرتے ہیں اور اس کا حقیقی جوہر سامنے لاتے ہیں۔ شاہ صاحب کے نزدیک تصوف بنیادی طور پرفرد کی تربیت کے لئے ہے اور اس کا مقصد شریعت کی راہ پر چلانے کے لئے تیار کرنا، اس کی کیپیسٹی بلڈنگ کرنا ہے۔ جس شخص کو اس تربیت کی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے، اٹس
مزید پڑھیے


ایک نشست!

هفته 20 اپریل 2024ء
مظہر لاشاری
سرکاری اداروں کی کا ر کردگی گزشتہ کئی سال سے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کرپشن اور اقربا پروری نے ہمارے ملک کے سرکاری اداروں کی کا ر کردگی کو بہت زیادہ متاثر کیا ہوا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور سوچ کے مطابق مملکت خداداد کو مکمل اسلامی جمہوریہ ہونا تھا ملک میں بسنے والے تمام طبقوں کو آئین کے تحت ہر قسم کی مکمل آزادی دی گئی۔ ہمارے ملک میں قدرت نے دنیاجہان کی نعمتیں رکھ دی ہیں لیکن کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔معلوم نہیں ہمارے
مزید پڑھیے


ساڑھے تین سال v/s ستر سال!

هفته 20 اپریل 2024ء
نعیم قاسم
تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کا 10 اپریل 2022 ء کو خاتمہ ہوا اس دوران دو سال کورونا کی وبا کے باوجود حکومت نے تمام تر دباؤ کے باوجود مکمل شٹر ڈاؤن نہیں کیا اور معیشت کو مکمل تباہی سے بچا لیا اور بعد میں پوری دنیا نے کورونا کے ساتھ بہتر انداز میں نمٹنے پر سراہا جو لوگ ملک میں معاشی بحران کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالتے ہیں وہ اکنامک سروے _22 _2021 کی رپورٹ کا مطالعہ کریں جو پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش کی تھی "وزیر خزانہ
مزید پڑھیے


عہدِ کم ظرف

هفته 20 اپریل 2024ء
محمد صغیر قمر
نائن الیون کے دو مینارے اور مسلمان حکمران مسلمانوں کے نصیبوں پر گرے تھے کہ دنیا کا ہر مسلمان زیر عتاب آ گیا ۔جب کہ عالم اسلام کے حکمران اپنے ہی عوام کے در پے آزار ہو گئے ۔ امریکا کی انسان دشمن پالیسیوں کے مقابل آواز بلند کرنے والے قابل گردن زدنی ٹھہرے اور امریکا کی ہاں میںہاں ملانے والے سر خرو ‘سر بلند اور دل پسند ۔ جموں و کشمیر میں ایک معرکہ برپا ہے جسے اس کے مکینوں نے بھارت کی مسلط کردہ کھلی جنگ کے عوض قبول کیا ۔ نہتے اور بے بس اہل
مزید پڑھیے


فیض آباد دھرنا : کمیشن کی رپورٹ

هفته 20 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
نومبر2017ء میں راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میںتحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ایک دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںتین ہفتوں تک آمد و رفت متاثر ہوئی اور حکومتی رٹ کی قلعی بھی کھلی گئی۔ یہ دھرنا اس لیے دیا گیاکہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامہ کے الفاظ کو بدل دیا گیا تھا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ لے۔ حکومت نے 25 نومبر کو ایک آپریشن کیا، جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے اور
مزید پڑھیے


پہلے اپنی مدد خود کیجئے!

هفته 20 اپریل 2024ء
سہیل دانش
وزیرخزانہ جناب اورنگ زیب کو ذمہ داریاں سنبھالتے ہی چیلنجوں کی ایک یلغار کا سامنا ہے۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ رہ چکے ہیں، اقتصادی اور معاشی صورت کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں ہمیں یہ بھی معلوم ہے کے چند اہداف کے ساتھ انہیں فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو بھنور سے نکالیں۔ آج کل وہ امریکہ میں آئی ایم ایف کے سرکردہ شخصیات کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اْن کی کڑی شرائط پر کس حد تک عمل کرسکتا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
مزید پڑھیے


بھارت جنوبی ایشیا کا اسرائیل بنتا جا رہا ہے

هفته 20 اپریل 2024ء
آصف محمود
بھارت جنوبی ایشیا کا اسرائیل بننے جا رہا ہے۔ صہیونی ریاست کے ساتھ ہندتوا ریاست کی مماثلت بہت زیادہ ہے۔ یہ مماثلت فکری بھی ہے اور عملی بھی۔ سوال یہ ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہماری حکمت عملی کیا ہے؟ ہندتوا کے فکری خدوخال وہی ہیں جو صہیونی ریاست کے ہیں۔ صہیونی ریاست کے فکری خدوخال دو خود ساختہ تصورات پر استوار ہیں۔ پہلا یہ کہ یہودی اللہ کے چنے ہوئے لوگ ہیں ۔ دوسرا یہ کہ اللہ نے اپنے ان چنے ہوئے لوگوں کو نیل سے فرات تک کا سارا علاقہ و دیعت کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب

هفته 20 اپریل 2024ء
اداریہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کی شام اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہو گا۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور درپیش مشکلات میں ہم اختلافات لے کر نہیں چل سکتے، ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور مشترکہ قومی مقاصد کے لئے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ دہشت گردی سے ہمارے قومی سلامتی ‘علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے خطاب
مزید پڑھیے