Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


جناب ایسا نہ کریں … پلیز !

منگل 19 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اتوار کا دن تھا،روٹین کی نسبت چھٹی کے روز کام کادبائو نسبتاََ کم ہوتا ہے، ٹی وی آن کیا تو ہمارے ایک وزیر نظر آگئے،،، جو کہہ رہے تھے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاک فوج کے شہدا ء کی بے حرمتی کی ہے۔ پھر ایک دوسرے وزیر صاحب نظر آگئے وہ بھی کچھ ایسے ہی الفاظ دہراتے نظر آئے کہ ایک مخصوص جماعت ابھی تک پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے۔! پھر یہ بیانات پورا دن میڈیا پر چلتے رہے ۔ جس سے حکومت کی یہ خواہش نظر آئی
مزید پڑھیے


پی ٹی وی کی بھی نجکاری کی جائے

منگل 19 مارچ 2024ء
آصف محمود
ہماری لڑکھڑاتی معیشت اگر پی آئی اے اور سٹیل مل جیسے اداروں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی تو کیا یہ پی ٹی وی کے لنگر خانے کا بوجھ اٹھا سکتی ہے؟ اگر دیگر اداروں کی نجکاری کا سوچا جا سکتا ہے تو کیا پی ٹی وی کے سفید ہاتھی کی نجکاری نہیں ہو سکتی؟پبلک پرائیویٹ پارٹنر سکیم کا بڑا شہرہ ہے تو کیا اس سکیم کا اطلاق پی ٹی وی پر نہیںہو سکتا؟ کیا عقل اور دلیل کی دنیا میں اس رویے کا کوئی اعتبار ہے کہ بجلی کے بلوں سے تیس پینتیس روپے ٹیکس کاٹ اس ادارے میں منظور
مزید پڑھیے


ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
ادارہ شماریات نے مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مزدوروں کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے۔ سب سے زیادہ راولپنڈی ،اسلام آباد میں 1500روپے اور سب سے کم لاڑکانہ میں800روپے ہے ۔ آئی ایم ایف نے چار روز قبل دنیا کے غریب ترین ملکوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا غریب ترین ملکوں میں 52واں نمبر ہے۔ آئی ایم ایف کی یہ فہرست ہر ملک کی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی
مزید پڑھیے


کچے کے علاقے میں شہریوں کا اغوا بدستو ر جاری

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل کیے گئے صادق آباد کے نوجوان شہری اور جماعت اسلامی کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اربوں روپے خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا ۔جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے مگر اس کا نتیجہ صفر ہے ۔ڈاکو ویسے ہی دندناتے پھرتے ہیں ۔شہریوں کو اغوا کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور مغویوں کے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا
مزید پڑھیے


نجکاری کی نقص سے پاک منصوبہ بندی

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لئے مذاکرات میں دیگر امور کے ساتھ نجکاری کی شرط پر عمل درآمد تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق وفاق نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پر مثبت انداز میں کام جاری ہے۔اس وقت فنانشل اور رئیل سٹیٹ سے متعلق چار چار ادارے نجکاری کے لئے منتخب پچیس اداروں میں شامل ہیں۔ پاکستان میں پرائیویٹائزیشن ایک اہم معاشی اصلاحاتی پالیسی ٹول
مزید پڑھیے


بھارت : مسلمانوں سے نفرت میں اضافہ !

پیر 18 مارچ 2024ء
ریاض احمد چودھری
بھارت میں رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں چند ماہ ہی باقی ہیں جس میں نریندر مودی تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے خواہاں ہیں۔بھارت ہیٹ لیب نے 2023ء میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے 668 نفرت انگیز واقعات کو دستاویزی شکل دی۔گروپ نے 2023ء کی پہلی ششماہی میں 255 واقعات ریکارڈ کیے جب کہ سال کی دوسری ششماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 413 واقعات تک پہنچ گئی جس میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔ ایسے واقعات زیادہ تر ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی کی دائیں بازو کی بھارتیہ جنتا پارٹی
مزید پڑھیے


بھارتی شہریت کے سیاہ قانون پر عملدرآمد

پیر 18 مارچ 2024ء
ڈاکٹر احمد سلیم
گزشتہ ہفتے بھارت کی مودی سرکار نے بھارت میں شہریت حاصل کرنے کے ترمیمی بل (CAA 2019) پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کے مطابق تین ممالک، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو غیر قانونی طور پر ہی سہی ، 31 دسمبر 2014 سے قبل بھارت میں آباد ہوئے تھے اور انکا تعلق ہندو، سکھ، بدھ مت، جین، پارسی یا کرسچین مذہب سے ہے تو وہ بھارت کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ ویسے تو یہ قانون 2019 میں پاس ہوا تھا لیکن اس کے بعد بھارت میں ایک جانب اس
مزید پڑھیے


بھارتی جیلوں میں قید کہانیاں

پیر 18 مارچ 2024ء
اشرف شریف
ایک افسوسناک خبر ملی ہے کہ بھارت کی سنٹرل جیل الور، راجھستان میں پاکستانی قیدی حامد خان ولد محمد حسین،عمر 60 سال نے خود کشی کی کوشش کی ہے ۔یہ قیدی ضلع پشین بلوچستان کا رہائشی ہے۔اس نے کن ھالات میں خود کشی کی یہ کوئی بھید نہیں۔پاکستان کے جو باشندے بھارتی جیلوں میں کسی وجہ سے قید ہیں انہیں مسلسل ایسے ماحول ، دباو اور سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی جان لینے پر تیار ہو جاتے ہیں۔حامد خان ولد محمد حسین کی خودکشی کی کوشش کے پیچھے ممکنہ وجوہات میں10 سال کی طویل قید،
مزید پڑھیے


بین السطور

پیر 18 مارچ 2024ء
اقتدارجاوید
ہمارے سیاسی محبوب عشقیہ محبوبوں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔لہذا فراز سے ہماری ادبی نہیں سیاسی چپکلش ہے کہ ہم محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز ایک ہی شخص کو محبوب بنائے رکھنا اسی سبب سے کبھی ہمارا عشق چوہدری شجاعت حسین سے تھا۔پھر تاریخی سنہری سولہ ماہا دور میں ہم شہباز شریف کے عشق میں مبتلا رہے کہ انوار الحق کاکڑ وزیر اعظم بن گئے اور ہمارے محبوب بھی۔عشق کیا بھی تو وزرائے اعظم کے لیول سے کیا اس سے نیچے کبھی کسی کو گھاس نہیں ڈالی۔ایک معاصر میں ان کے دلکشا خیالات شائع ہوئے تو سوچا کہ
مزید پڑھیے


اللہ اکبر۔۔۔۔ خدارا اب بھی سنبھل جائیں

پیر 18 مارچ 2024ء
سہیل دانش
اِس بار بھی رمضان المبارک میں لوگ جوق در جوق عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہورہے ہیں ،یہ منظر ہم کیونکر فراموش کرسکتے ہیں جب ہر سال دربار الٰہی میں لاکھوں طلبگار اپنے خالقِ اور مالک سے دْعائیں اور التجائیں کرتے ہیں ،عشق کی آنکھ سے قطرے بہتے ہیں کوئی کیا مانگ رہا ہوتا ہے کسی کو ہوش نہیں ہوتا کانپتے ہونٹوں پر ان گنت فسانے ادھورے رہ جاتے ہیں۔ کیا روح پرور منظر۔ سبحان اللہ جب پوری فضا پرنور کی چادر تنی ہوئی ہوتی ہے، پھر وہ سفر اور وہ لمحہ جب ندامت اور شرمساری کے
مزید پڑھیے


’’ اسلامو فوبیا‘‘---اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرار داد

پیر 18 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز یعنی 15 مارچ کو پاکستان کی جانب سے ایک قرار داد بھی پیش کی گئی، جس میں اسلامو فوبیا کے مضر اثرات کے تدارک کے لیے جامع حکمت کی تشکیل پر زور دیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ’’ اسلامو فوبیا ‘‘ کے پھیلاؤ میں اضافہ امن عالم کے لیے خطرہ ہے اور اس سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اقوام ِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اس موقع پر
مزید پڑھیے


پیپر چیکنگ کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سکول ایجوکیشن ریفارمز کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے اور نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ممکنہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی چیکنگ کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔ پہلے یہ طریقہ رائج تھا کہ چند پرچوں کا ایک پیکٹ اس مضمون کے کسی ماہر ٹیچر کو ارسال کردیا جاتا اور ٹیچر وہ پیکٹ چیک کر کے بورڈ کو بھجوادیتا۔جس کے باعث پیپر چیکنگ میں شفافیت برقرار نہیں
مزید پڑھیے


آٹھ ماہ میں ملکی قرضوں میں 59فیصد اضافہ!

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2024ء میں جولائی سے فروری تک 3ہزار 3سو 95ارب روپے کا قرض لیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 59فیصد زیادہ ہے۔ کوئی بھی ملک اپنے وسائل اور اخراجات میں توازن قائم کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔مہذب ممالک اگر قرض لیتے ہیں تو اس بات کو یقینی بھی بناتے ہیں کہ قرض کو ملکی وسائل میں اضافے اور قومی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔ وطن عزیز میں گزشتہ تین دھائیوں سے حکمرانوں نے جتنے قرض لئے شاہی اخراجات اور کرپشن کی نذر ہو گئے اور
مزید پڑھیے


وزیرستان دہشت گردی: حکومت موثر پالیسی لائے

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو افسروں سمیت قوم کے سات بہادر جوان شہید ہو گئے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام چھ حملہ آور مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جاری تفصیالت کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا اورپانچ افراد شہید ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورس کے مزید دو ارکان بعد میں عسکریت پسندوں کے
مزید پڑھیے


تعلیم میں ترقی کیسے ممکن؟

اتوار 17 مارچ 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم لازمی ہے۔تعلیم ایک آدمی کو انسان بناتی ہے۔اس کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے۔جاہل سے ممتاز کرتی ہے۔اسی بنا پر دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم سے انکاری نہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم سے فاصلے بڑھائے جا رہے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو تعلیمی پسماندگی کی وجوہات میںکرپشن اور بد عنوانی سر فہرست ہے۔زندگی کا مقصد کائنات کا اصل شعور حاصل کر کے بے سہارا انسانوں کی زندگی میں حوصلہ پیدا کرنا اور مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے۔یہ سب تعلیم کی بدولت ہو سکتا ہے۔جس طرح خالص
مزید پڑھیے