شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل واداکارہ نیناں سونیناں بٹ نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے شارٹ کٹ نہیں بلکہ محنت ضروری ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور جدید میں انسان کو سیکھنے کیلئے بہت کچھ میسر ہے مگر اس کے باوجود بھی کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے جو اپنے کام سے مخلص اور سینئرز کی عزت واحترام کرتے ہیں، ماڈلنگ کے بعد فلم اور اب بطور میزبان کامیابی مداحوں کی دعائوں اور میری محنت کا نتیجہ ہے ۔