لاہور( کلچرل رپورٹر)پی ایس ایل میں تاحال سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل کے پاس ہے ۔ وہ ایونٹ کے گزشتہ چار ایڈیشنز میں 67 اور شین واٹسن 65 چھکے لگا کر اس فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض سب سے کامیاب باؤلرہیں ۔ چاروں ایڈیشنز میں وہاب ریاض کی اب تک لیگ کے دوران وکٹوں کی تعداد 65 ہے ۔