لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ رمشا خان نے کامیڈی ڈرامہ ’’ گھسی پٹی محبت‘‘ کے اختتام پر جذباتی نوٹ پوسٹ کردیا ۔ڈرامے میں مرکزی کردار اداکرنے والی فنکارہ رمشاخان نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا زبردست اور بہترین تجربہ تھا اور صائمہ کا کردار ہمیشہ میرے اندر زندہ رہے گا۔ میں نے اس میں ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھا۔