اوٹاوا( شوبز ڈیسک) رواں برس مارچ میں ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی فلم ’’لال کبوتر‘‘ ایک اور عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔’’لال کبوتر‘‘ کو کینیڈا کے شہر ’’وینکور‘‘ میں ہونے والے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم 2019 کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ سے قبل ’’لال کبوتر‘‘ دو ایوارڈز جیت چکی ہے جب کہ اسے دنیا کے سب سے معتبر فلمی اعزاز ’’آسکر ایوارڈ‘ ‘کے لیے بھی پاکستان کی جانب سے منتخب کیا جا چکا ہے لال کبوتر میں احمد علی اکبر کے ساتھ منشا پاشا نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔