لاس اینجلس( شوبز ڈیسک) فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ ’’آسکر ‘‘ کا92واں میلہ کل لاس اینجلس میں سجے گا، آسکر ایوارڈز میں کامیاب اداکاروں کے لیے لاکھوں ڈالرز کی قیمتی اشیاء تحفے میں دینے کی تیاریاں جاری ہیں ۔آسکر کے لئے بہترین فلم کی دوڑ میں متعدد فلمیں میدان میں ہیں۔ آسکر ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے قیمتی پرفیومز، نایاب اشیاء اور خوبصورت پرس سمیت78 لاکھ ڈالر کی قیمتی اشیاء کے علاوہ 20 ہزار ڈالر کے بحری جہاز کے سفر کا ٹکٹ بھی تحفوں میں شامل ہے ، جو کامیاب ہونے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو دئیے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ آسکر کی بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپن اے ٹائم نے ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، میوزک، ڈائریکٹر، سنیماٹوگرافی اور کاسٹیوم ڈیزائن وغیرہ کے لیے بھی تقریباً ان ہی فلموں سے تعلق رکھنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔