لاہور (سپیشل رپورٹر )کاہنہ کے علاقہ مذاق میں تلخ کلامی پر دوست فائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ میں سٹاپ نمبر 5 کے رہائشی ملک ندیم کا اس کے دوست دانیال عرف دیمی کے ساتھ مذاق مذاق میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا ،اس دوران دانیال نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث گولیاں لگنے سے ملک ندیم شدید زخمی ہو گیا ، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا۔